نابالغ حکومت, کو یہ, حالات سمجھ, نہیں آرہے

نابالغ حکومت کو یہ حالات سمجھ نہیں آرہے

اسلام آباد: پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ہنگامی حالات میں کشمیر کی صورتحال اہم ہے

آصف علی زرداری نے پلوامہ حملے کے بعد کی صور ت حال پر کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
سابق صدر نے آپنے دور حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عالمی سطح پر بہترین سفارتکاری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نابالغ حکومت کو یہ حالات سمجھ نہیں آرہے اور کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ بیک سیٹ ڈرائیور کو سیاست سمجھ نہیں آرہی۔
سابق صدر نے آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی جیل جا چکا ہوں اور جیل میرے لیے دوسرا گھر ہے، اس سے ڈرنے والے نہیں۔
حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رواں سال گرمی میں بجلی کا بل گاڑی بیچ کر دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے