وزیراعظم ہاؤس میں, کچھ, غیر منتخب لوگ, بیٹھے ہیں

وزیراعظم ہاؤس میں کچھ غیر منتخب لوگ بیٹھے ہیں

اسلام آباد: احتجاج کے دوران وزیر اطلاعات کی آمد پر مظاہرین نے گو ایم ڈی گو کے نعرے لگ گئے، اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری ایم ڈی پی ٹی وی کی مخالفت میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

فواد چوہدری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کے مسائل کا ہمیں بخوبی علم ہے، وزیراعظم ہاؤس میں کچھ غیر منتخب لوگ بیٹھے ہیں، جنھیں سیاست کا علم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کا مسائلہ یہ ہے کہ انتظامیہ نے اپنی تنخواہیں 25، 25 لاکھ کرلیں ہیں، میں نے ایم ڈی کو ان کی کارکردگی پر خط بھی لکھا تھا اور انہوں نے ساتھ ہی سوال کیا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کو اتنا غصہ کس بات کا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی وی کے ملازمین اور پینشنرز مارے مارے پھر رہے ہیں، اگر اوپر کی انتطامیہ اپنی اتنی تخواہیں مقرر کرلے گی تو نیچے نفرت پیدا ہوگی۔
پی ٹی وی ایمپلائز یونین گزشتہ 2 ماہ سے میڈیکل الاؤنس کی بندش کے خلاف احتجاج کررہی ہیں جبکہ ملازمین نے 2 ہفتے سے پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے باہر دھرنا دیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی) کے گھوسٹ ملازمین کے نام پر 5 ارب روپے کھا رہا تھا

میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی) کے گھوسٹ ملازمین کے نام پر 5 ارب روپے کھا رہا تھا

اسلام آباد: چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے