پارلیمنٹ, میں ازخود نوٹس سے متعلق, عدالت عظمیٰ کا, دائرہ کار, زیر بحث لانے, کا فیصلہ

پارلیمنٹ میں ازخود نوٹس سے متعلق عدالت عظمیٰ کا دائرہ کار زیر بحث لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت نے سپریم کورٹ کی جانب سے جعلی اکاؤنٹ کیس میں نامزد پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو، نائب چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر کی نظرثانی درخواستیں مسترد ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں ازخود نوٹس سے متعلق عدالت عظمیٰ کا دائرہ کار زیر بحث لانے کا فیصلہ کرلیا

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں عدالت عظمیٰ کے 7 جنوری کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیلوں پر سماعت کی تھی۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ جعلی اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی برآمدگی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
دوسری طرف پارٹی رہنماؤں کے مطابق آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس اور بلاول بھٹو لندن میں پریس کانفرنس کریں گے۔
اس حوالےسے پی پی پی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ ’ نظرثانی کی اپیلیں مسترد ہونا باعث تشویش ہے اور آصف زرداری اسلام آباد میں جبکہ بلاول بھٹو لندن میں پریس کانفرنس کریں گے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پی پی قیادت کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا، دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا، جعلی اکاؤنٹ کیس کو 6ماہ ہوگئے تاہم بلاول بھٹو کا موقف اب تک نہیں سنا گیا‘۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

اسلام آباد: این ڈی ایس کی جانب سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے