پی آئی اے ملتان سے شارجہ کے لئے نئی پرواز کا آغاز آج سے کرے گی

کراچی : قومی ایئرلائن ملتان سے شارجہ کے لئے پرواز کا آغاز بدھ سے کرے گی، پہلی پرواز علی الصبح  شارجہ کیلئے روانہ ہوگی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پرواز کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر ہوا بازی محمد میاں سومرو بھی مہمان اعزازی ہوں گے۔
اس حوالے سے اے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے چار ماہ کے دوران اپنی چھٹی نئی پرواز کا آغاز کررہی ہے، موجودہ انتظامیہ کی پی آئی اے کی بحالی اور توسیعی کی حکمت عملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملتان سے شارجہ کے لئے نئی پرواز جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے تحفہ ہے، ملتان سے شارجہ کے لئے نئی پرواز کے بعد شارجہ کے لئے پروازوں کی تعداد سات ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف, سے سانحہ ماڈل ٹاؤن, سے, متعلق سوالات, پوچھیں, گے

نواز شریف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق سوالات پوچھیں گے

لاہور:آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے ارکان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے