لگتا ہے کہ میک کیب, اور روزینٹین کوئی انتہائی, غیر قانونی, کام کررہے, تھے

لگتا ہے کہ میک کیب اور روزینٹین کوئی انتہائی غیر قانونی کام کررہے تھے

واشنگٹن: فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے موجودہ ڈائریکٹر اینڈریو میک کیب کے مطابق 2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو برطرف کرنے کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل ’روڈ روزینٹین‘ نے صدر کو ہٹانے کا امکان ظاہر کیا تھا

لگتا ہے کہ میک کیب اور روزینٹین کوئی انتہائی غیر قانونی کام کررہے تھے اور پکڑے گئے‘
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مکمل طور پر غیر قانونی اور غدارانہ ’انشورنس پالیسی‘ تھی۔
امریکی صدر اکثر اپنی انتخابی مہم کی روس کے ساتھ تعلقات پر متعدد مرتبہ ایف بی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی تحقیقات کو ’وچ کرافٹ‘ قرار دے چکے ہیں۔
انشورنس پالیسی‘ سے امریکی صدر کی مراد ایک اعلیٰ تفتیشی افسر کی جانب سے اگست 2016 میں اپنی محبوبہ کو بھیجا گیا مشکوک پیغام تھا جسے وہ عموماً اپنے خلاف ہونے والی سازشیں’ ڈیپ اسٹیٹ‘ کے ثبوت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
امریکی صدر کی جانب سے روسی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات کرنے پر اچانک 9 مئی 2017 کو جیمز کومی کی برطرفی سے ایف بی آئی اور محکمہ انصاف میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئی تھیں۔
اس حوالے سے دیے گئے ایک طویل انٹرویو میں میک کیب کا کہنا تھا کہ ’روزینٹین نے امکان ظاہر کیا تھا کہ آئین کی دفعہ 25 پر عمل درآمد کیا جاسکتا ہے جو ایک حاضر سروس صدر کو عہدے سے ہٹانے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی علاقوں میں بحرین میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے خلاف احتجاج

فلسطینی علاقوں میں بحرین میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے خلاف احتجاج

فلسطین: وزیرِ خزانہ شُکری بشارا نے کہا ہے کہ فلسطینی خطے میں امن چاہتے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے