پراسیکیوٹر تعینات نہ ہونے پراظہار برہمی

ایم کیوایم رہنما عمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج کوثر عباس زیدی کی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر نہ ہونے پر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ اکتوبر تک توسیع کر تے ہوئے سماعت 6اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی تعیناتی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹرتعینات نہیں کرتی توقانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے مگر ابھی تک پراسیکیوٹر تعینات نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے ایف آئی اے ڈائریکٹر سی ٹی ڈی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

اسلام آباد: عمران خان اپنے دورہ امریکا کے بعد جہاں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے