ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ, کی ویکسین کے, لیے وفاق کے, منتظر ہیں

ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کی ویکسین کے لیے وفاق کے منتظر ہیں

کراچی: وزیر صحت سندھ نے کہا کہ محکمہ صحت ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے نمٹنے کے لیے ابھی اقدامات کررہا ہے اور اس مقصد کے لیے لوکل گورنمنٹ سے رابطہ کیا گیا ہے

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سے پانی میں کلورینیشن بہتر بنانے کے لیے کہا ہے، ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کی ویکسین کے لیے وفاق کے منتظر ہیں، وفاق کی منظوری کے بغیر ویکسینیشن ملک میں نہیں آسکتی۔
وزیر صحت سندھ نے کہا کہ ٹائیفائیڈ سب جگہ نہیں پھیلا ہوا تاہم ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے صوبے میں اب تک 4 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد بچے اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ پر الرٹ جاری کیا جاچکا ہے جس کے مطابق اب تک تقریباً 6 ہزار افراد سندھ میں متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی و صوبائی اسمبلی سمیت متعدد اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس

قومی و صوبائی اسمبلی سمیت متعدد اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس

کراچی: حکومتی، سیاسی اور دیگر شخصیات کی سیکیورٹی پر پولیس ہیڈ کوارٹر سے اہلکار تعینات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے