بھارت, جانے, والے پاکستانی شہریوں, کے لیے, مشکلات, بڑھ گئی

بھارت جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے مشکلات بڑھ گئی

بھارت : اشتعال انگیزی اوروہاں مقیم مسلمانوں اورکشمیریوں پرحملوں کے بعد بھارت جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں

بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع بیکانیرمیں ضلع مجسٹریٹ نے راجستھان آئے ہوئے پاکستانیوں کو48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ مجسٹریٹ نے مسلمانوں پرہونے والے حملوں اوران کی املاک کونقصان پہنچائے جانے کے واقعات کے بعد پاکستانی شہریوں کے لیے حکم جاری کیا ہے۔
راجھستان کی مقامی انتظامیہ کے اس اقدام سے مارچ کے پہلے ہفتے حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے اجمیرشریف راجستھان جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لیے بھی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔
بھارتی حکومت پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستیں بھی مسترد کرسکتی ہے۔ عرس تقریبات 7 سے 18 مارچ تک اجمیر شریف میں منعقد ہونی ہیں، پاکستانی زائرین نے وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کے توسط سے ویزا درخواستیں جمع کروارکھی ہیں
بھارتی حکومت کے اس رویے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانیوں اوران کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 43 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 43 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم تینتالیس افراد ہلاک و زخمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے