شہباز شریف, کے بیرون ملک, جانے, پر پابندی, عائد کردی, گئی

شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی

اسلام آباد : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر شہباز شریف کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہے، فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے

وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے سمری تیار کرلی ہے، ان کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی، شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہےگا۔
گذشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرتے ہوئے مراسلہ بھیج دیا تھا، مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف کا نام آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا، جس کے بعد 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بریفنگ, دفتر خارجہ, کے, بجائے پارلیمنٹ میں, دی جائے

بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے