سندھ طاس معاہدہ ختم, کرنے کی, دھمکی دی ,جو سنگین, غلطی ہوگی

سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جو سنگین غلطی ہوگی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوپلوامہ حملے کے بعد ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ خط فوری طورپرسلامتی کونسل کے ارکان کو پہنچایا جائے

خط میں کہا گیا کہ بھارت تحقیقات کے بغیرپلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرلگا رہا ہے، کشیدگی کے خاتمے کیلیے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت ضروری ہے۔ بھارت کے مطابق حملہ آورکشمیری تھا لیکن الزام پاکستان پردھردیا۔
خط کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جو سنگین غلطی ہوگی جب کہ بھارت اپنے داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات سے خطے کا ماحول کشیدہ بنا رہا ہے۔
پلوامہ میں کود کش حملے کئے بعد پورے بھارت میں پاکستان کے خلاف محاذ کھلا ہوا ہے اور بھارت کی جانب سے مسلسل بغیر تحقیقات کے پاکستان پر حملے سے متعلق الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بریفنگ, دفتر خارجہ, کے, بجائے پارلیمنٹ میں, دی جائے

بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے