نوبل انعام کیلئے میرا نام پیش کرو، ٹرمپ کی جاپان سےدرخواست

نوبل انعام کیلئے میرا نام پیش کرو، ٹرمپ کی جاپان سےدرخواست

جاپانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شنزو آبے نے نوبل انعام برائے امن کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کا نام خود سے نہیں بلکہ امریکی صدر کی درخواست پر تجویز کیا ہے۔

جاپانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شنزوآبے نے اس سال کے نوبل امن انعام کے لیے صدر ٹرمپ کا نام خود امریکی صدر کی درخواست اور خواہش پر تجویز کیا ہے۔ جاپانی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اخبار کو بتایا کہ اس حوالے سے امریکی صدر کے دعویٰ میں کوئی صداقت نہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جاپانی وزیراعظم نے انہیں شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر نوبل انعام برائے امن کے لیے نامزد کیا ہے اور اس کے لیے وزیراعظم شنزوآبے نے پانچ صفحات پر مشتمل خوبصورت خط تحریر کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے نوبل امن انعام  کی نامزدگیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ نوبل انعام کا اعلان رواں برس اکتوبر میں کیا جائے گا۔ قوانین کے تحت کوئی بھی شخص کسی بھی شخص کا نام تجویز کرسکتا ہے۔

بھارت دہشتگردی کا الزام پاکستان اورہم پر لگانے کا سلسلہ بند کرے، چینی

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے