شرجیل میمن نے ملک واپسی پر گرفتاری روکوانے کے لیے عدالت میں ایک اور درخواست دائر کر دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے ملک واپسی پر گرفتاری روکوانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شرجیل میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کراچی واپسی پر گرفتار کیا جائے گا ۔ شرجیل میمن نے درخواست میں کہا ہے کہ کراچی واپسی پر میر ی گرفتاری کو روکا جائے ۔شرجیل میمن کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو سترہ فروری کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹر نے چار سال کی زندہ بچی کو مردہ قرار دے کر سرٹفکیٹ جاری کردیا

ڈاکٹر نے چار سال کی زندہ بچی کو مردہ قرار دے کر سرٹفکیٹ جاری کردیا

نوابشاہ: والد نبی بخش کے مطابق جب بچی کی میت لے کر اسپتال سے باہر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے