بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد

ممبئی: پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی لگادی۔

مودی سرکار نے باضابطہ طور پر پاکستانی اداکاروں پر بالی ووڈ اور بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین فلم اور ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز پلوامہ حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی فلموں اور ڈراموں میں پاکستانی اداکاروں پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان میں شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارتی پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں سے خوفزدہ رہتے ہیں اسی لئے موقع کا فائدہ اٹھا کر اب ایسی مہم ترتیب دی گئی ہے جس میں ایسے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جن کو وہاں کام نہیں ملتا۔

یہ بھی پڑھیں

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

امریکا: بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسل پکچرز نے میڈونا کی زندگی پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے