خواہش ہے کیرئیر کا اختتام ورلڈکپ کی جیت کے ساتھ ہو

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرس گیل نے کہا کہ خواہش ہے کہ کیرئیر کا اختتام ورلڈکپ کی جیت کے ساتھ ہو۔ ورلڈ کپ کی جیت کے لیے میں پورا زور لگاؤں گا

ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں منتخب ہونے کی صورت میں کرس گیل اپنے کیرئیر کا پانچواں ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

کرس گیل کا گزشتہ چند سالوں سے ٹیم میں ان آؤٹ کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے آخری مرتبہ 18 جولائی 2018 کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

آل راؤنڈر کی حیثیت سے کرس گیل 103 ٹیسٹ، 284 ون ڈے اور 54 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں۔ گیل دنیائے کرکٹ کے 14ویں اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے بلے باز ہیں جنہیں 10 ہزار سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے