محمد حفیظ لاہور قلندرز کے اسکواڈ سے آؤٹ

محمد حفیظ لاہور قلندرز کے اسکواڈ سے آؤٹ

دبئی: لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے 

لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کے مطابق محمد حفیظ کو انگوٹھے میں فریکچر ہے جس کے لیے سرجری درکار ہے اور انہیں مکمل طور پر بحال ہونے کے لیے 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔

لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو اسکواڈ سے ریلیز کیا جارہا ہے اور ان کا متبادل ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

ثمین رانا نے کہا کہ کپتان محمد حفیظ کے ٹیم سے آؤٹ ہونے پر افسوس ہے، ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل کے پانچویں اور لاہور قلندرز کے دوسرے میچ میں انگوٹھے پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے