پولز نے, عالمی جنگ, دوئم میں, نازیوں کا, ساتھ دیا, تھا

پولز نے عالمی جنگ دوئم میں نازیوں کا ساتھ دیا تھا

وارساؤ:اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو کے پولز اور ہولوکاسٹ کے حوالے سے ریمارکس پر پولش وزیر اعظم ماتیوز موراویکی نے اعلیٰ سطح کی سمٹ کے لیے طے شدہ اسرائیل کا دورہ منسوخ کردیا

ان کے اس بیان پر پولینڈ میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
جرمن نازی نے پولینڈ پر قبضہ کیا تھا تاہم پولینڈ کے دارالحکومت وارساؤ کا ماننا ہے کہ پولینڈ کی عوام نے ہولو کاسٹ میں جرمن نازیوں کا ساتھ نہیں دیا تھا تاہم انفرادی سطح پر کسی نے شاید ساتھ دیا ہو۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو نے ہولوکاسٹ میں تمام پولز پر یہ الزام نہیں لگایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیرٹز نے نتن یاہو کا بیان غلط انداز میں پیش کیا جبکہ دیگر اخباروں میں مختلف باتیں کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ’نتن یاہو نے اپنے بیان میں پولز کا لفظ استعمال کیا تھا اور پولش عوام اور پولینڈ کو نہیں کہا تھا‘۔
پولش وزیر اعظم موراویکی کی جانب سے یروشلم میں وسطی یورپی ممالک کی سفارتی اجلاس، وائس گارڈ گروپ سمٹ میں اب شرکت نہیں کریں گے۔
پولش حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم موراویکی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے بتایا کہ پولینڈ کی جانب سے سمٹ میں وزیر خارجہ شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے