شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان, کا اعلیٰ ترین, سول ایوارڈ, بھی دیا, جائے, گا

شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کے ساتھ ناشتے کے بعد سعودی مہمان نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں جن میں ان کی وفود کی سطح پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی

سعودی ولی عہد صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
معزز مہمان کے اعزاز م یں ایوان صدر میں ظہرانہ دیا جائے گا جب کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نور خان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔
وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا کہ 20 ارب ڈالر کے معاہدوں کے بعد پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد حسن فواد کی, ضمانت منسوخ, کرنے کی اپیل, واپس, کردی

فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل واپس کردی

اسلام آباد: احتساب کے قومی ادارے نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے