کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 158 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 158 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں کوئٹہ نے اسلام آباد کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

یونائیٹڈ کی جانب سے مایوس کن آغاز کیا گیا اور ابتدائی دو بلے باز صفر رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، اسلام آباد الیون کی جانب سے وائن پارنل نے 41، آصف علی 36 اور حسین طلعت 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4 اور فواد احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دے دیا جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔شین واٹسن کے ناقابل شکست 81 رنز نے کوئٹہ کو مسلسل دوسری فتح دلائی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر شین واٹسن نے عمدہ کھیل پیش کیا

 

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کراچی:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کوآؤٹ کلاس کرتے ہوئے پاکستان سپرلیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے