نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا

نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا

نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج پر خودکش حملے کے بعد بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے نفرت پھیلائی جارہی ہے۔

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے پلوامہ حملے سے متعلق بیان پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی پلوامہ حملے کی مذمت کی لیکن ساتھ ہی انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا مٹھی بھر لوگوں کے عمل پر آپ پوری قوم کو قصور وار ٹھہرائیں گے یا کسی فرد کو؟ سدھو کے بیان پر انتہا پسند بھڑک اٹھے اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔

انتہاپسندوں کی جانب سے سدھو کو کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا گیا، بصورت دیگر شو کے بائیکاٹ کی دھمکی دی گئی ہے جب کہ ان کے خلاف ممبئی کی فلم سٹی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی کپل شرما شو کی انتظامیہ نے سابق کرکٹر کو شو سے علیحدہ کردیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن: اس آپریشن کی سیریز میں مجموعی طور پر 55 گھنٹے کا دورانیہ صرف ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے