سنی دیول کے بیٹے نے بھی بالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھ دیا

سنی دیول کے بیٹے نے بھی بالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھ دیا

بالی وڈ کے نامور اداکار دھرمیندر کے تینوں بیٹے سنی دیول، بوبی دیول اور ابھے دیول فلم نگری سے وابستہ ہیں اور اب ان کے پوتے کرن دیول بھی اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

سنی دیول نے گزشتہ روز ویلنٹائن ڈے پر اپنے بیٹے کرن دیول کی آنے والی ڈیبیو فلم ’پل پل دل کے پاس‘ کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

کیپشن میں سنی دیول نے لکھا، ’ایک والد کی حیثیت سے میں کنفیوژ بھی ہوں اور فخر بھی محسوس کر رہا ہوں کہ میں اپنے بیٹے کی پہلی فلم کا پوسٹر پیش کر رہا ہوں‘۔

انہوں نے اپنے بیٹے کرن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آج سے کرن کے سینما کا سفر شروع ہو رہا ہے۔

کرن دیول کی پہلی فلم ’پل پل دل کے پاس‘ کی ہدایات بھی خود سنی دیول نے دی ہیں۔

سنی دیول نے فلم ’پل پل دل کے پاس‘ کو ایک ایڈونچر سے بھرپور رومانوی داستان قرار دیا ہے جس کے لیے وہ امید کرتے ہیں کہ یہ مداحوں کے دلوں میں گھر کر جائے گی۔

فلم ’پل پل دل کے پاس‘ میں کرن دیول کے ساتھ اداکارہ سحر بمبا جلوہ گر ہوں گی۔

فلم کا نام نامور اداکار دھرمیندر کی 1973 کی فلم ’بلیک میل‘ کے مقبول گانے ’’پل پل دل کے پاس‘ سے منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بالی وڈ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جانھوی کپور اور اداکار شاہد کپور کے بھائی ایشان کپور نے فلم ’دھڑک‘ جبکہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے ’کڈرناتھ‘ سے بالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھا تھا۔

جبکہ رواں برس بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر، جانھوی کپور کی بہن خوشی کپور کو بالی وڈ میں متعارف کروائیں گے۔

ترکی کا 50 ہزار پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

فنکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس باعزت بری کردیا گیا

فنکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس باعزت بری کردیا گیا

راولپنڈی: عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فنکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہذا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے