کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست دے دی

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست دے دی

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز 7 رنز سے کا میا ب

کراچی کنگز کی جانب سے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز 176 رنز آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے ٹام مورس اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عامر نے دوسرے ہی اوور میں ٹام کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ شان مسعود بھی 20 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شعیب ملک نے لاری ایونس کے ساتھ ملکر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور اس دوران روی بوپارا کے اوور میں 24 رنز بھی بٹورے جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جب کہ ملک نے 24 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بھی مکمل کی ، ایونس 49 کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوگئے۔
آندرے رسل نے محمد عامر کو چھکا رسید کرکے اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن اگلی ہی گیند پر عامر نے انہیں 9 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا جب کہ اگلے ہی اوور میں شعیب ملک بھی 52 رنز کی اننگز کھیل کر عثمان شنواری کا شکار بن گئے۔
شاہد آفریدی اور حماد اعظم نے 17ویں اوور میں سہیل خان سے 20 رنز بٹور کر کراچی کنگز کی مشکلات میں اضافہ کیا لیکن محمد عامر نے اگلے ہی اوور میں پہلے شاہد آفریدی اور پھر حماد اعظم کو واپس پویلین بھیج کر ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن کا صفایا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کراچی:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کوآؤٹ کلاس کرتے ہوئے پاکستان سپرلیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے