ہزاروں افراد, اپنی جائیداد کے, حق سے, محروم

ہزاروں افراد اپنی جائیداد کے حق سے محروم

کراچی: نیب کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق سندھ کوآپریشن ڈپارٹمنٹ کے حکام اور ریگولیٹرز کی ملی بھگت کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی جائیداد کے حق سے محروم تھےْ

احتساب بیورو سندھ بھر میں 53 ہاؤسنگ اسکیموں سے متعلق تحقیقات کررہا ہے۔
ان 53 میں سے 12 ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، 19 اسکیمز سے متعلق تحقیقات حتمی مراحل میں ہیں جبکہ کراچی اور حیدرآباد کی عدالتوں میں 22 ریفرنسز کا ٹرائل جاری ہے۔
نیب کے مطابق 44 ہاؤسنگ سوسائیٹز کراچی جبکہ دیگر 9 حیدرآباد، میرپور خاص اور جامشورو میں قائم ہیں‘۔
قومی احتساب بیورو کراچی نے مذکورہ مقدمات پر نظر ثانی کے لیے فل بورڈ اجلاس طلب کیا تھا۔
بیورو ڈائریکٹر آف انویسٹی ونگز نے حکام کو آگاہ کیا کہ صوبے میں ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق مقدمات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
اجلاس میں نیب افسران نے ناقص قانونی طریقہ کار کو اس صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

یہ بھی پڑھیں

تھر کول ,سے بجلی, کی پیداوار, شروع, ہوگئی

تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی

تھرپارکر: نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھر کول اتھارٹی کے ملازمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے