آئندہ ہفتے, سماعت, کے لئے, 4 بینچ تشکیل, دے دیئے

آئندہ ہفتے سماعت کے لئے 4 بینچ تشکیل دے دیئے

اسلام آباد : چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نےآئندہ ہفتے کا ججزروسٹرتشکیل دےدیا، جس کے تحت اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر 4 بینچ اور ایک لاہورمیں مقدمات کی سماعت کرے گا

بینچ1چیف جسٹس آصف سعید،جسٹس سجادعلی،جسٹس منصورعلی شاہ پرمشتمل ہے، بینچ 2 میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔
ججز روسٹر کے مطابق بینچ 3 میں جسٹس مشیر عالم اورجسٹس قاضی فائزعیسیٰ شامل ہیں جبکہ بینچ 4 جسٹس عمر عطا بندیال اورجسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہے، چاروں بینچ 18 سے 21 فروری تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔
روسٹر کے مطابق 22 فروری کو اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر5بینچ سماعت کریں گے، بینچ ایک میں چیف جسٹس اورجسٹس منصورعلی شاہ ، بینچ 2میں جسٹس عظمت سعیدشیخ اورجسٹس یحییٰ آفریدی جبکہ بینچ 3میں جسٹس مشیرعالم اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ شامل ہیں ۔
بینچ 4 میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس سجادعلی شاہ، بینچ 5 میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالا حسن شامل ہیں جبکہ لاہور میں جسٹس منظور ملک، جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

اسلام آباد: این ڈی ایس کی جانب سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے