مراکشی, وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے, تردید, کردی

مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے تردید کردی

رباط : مراکش اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی اور ریاض سے سفیر واپس بلانے کی خبریں گردش کررہی تھی، جن کی مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے تردید کردی

مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے ہسپانوی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مراکشی سفارت کار سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں بخوبی ادا کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک میں تعینات مراکشی سفارت کاروں کو اہم اجلاس کےلیے واپس بلایا گیا تھا، اور اس حوالے سے میزبان ممالک کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔
ناصر بوریطہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مراکش کے سفارتی تعلقات بہت مضبوط اور مستحکم ہیں۔
مراکشی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں اندورنی سطح پر ہونے والی تبدیلیاں عالمی سطح پر تعلقات کو خراب کرسکتی ہے۔
کچھ روز سے یہ خبریں عام ہورہی تھیں کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن جنگ سمیت عالمی سطح اٹھائے گئے اقدامات پر اختلاف کرنے والی مراکشی حکومت اور سعودیہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 43 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 43 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم تینتالیس افراد ہلاک و زخمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے