اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

دبئی:

پی ایس ایل 4 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ؒلاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتا اور لاہور قلندرز کو پہلی بیٹنگ  کی دعوت دی، لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

اوپنرز فخرزمان اور سہیل اختر نے شاندار آغاز فراہم کیا، اوپننگ جوڑی نے 97 رنز جوڑے، فخرزمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جب کہ سہیل اختر نے 37 رنز بنائے، اے بی ڈیویلیئرز نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے،  برینڈن ٹیلر 2، کارلوس بریتھ ویٹ 6،اینٹن ڈیوچچ 14، یاسر شاہ 7 اور شاہین آفریدی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد حفیظ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 2، ڈیلپورٹ، شاداب خان، وقاص محمود اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگ

اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ شروع ہوئی تو لاہور قلندرز کے بالر راحت علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ پر قیامت ڈھادی اور چار کھلاڑیوں کو کیچ آؤٹ کراکے پویلین روانہ کردیا۔

لیوک رانچی 27 رنز پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، رضوان حسین 15 رنز بناکر راحت کی بال پر محمد حفیظ کو کیچ دے بیٹھے، راحت کے تیسرے شکار انگلش کرکٹر فلپ سالٹ بنے جو 4 رنز بناسکے اور حارث رؤف نے انہیں کیچ آؤٹ کردیا اسی طرح چوتھے شکار ڈیل پورٹ بنے جو 24 رنز پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پانچویں وکٹ 118 کے اسکور پر گری، حسین طلعت 37 رنز بناکر بریتھ ویٹ کی گیند پر راحت علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 172 رنز کا ہدف چار بالز قبل ہی حاصل کرلیا اور اضافی رنز بناتے ہوئے 177 رنز اسکور کرکے فتح سمیٹ لی۔ آصف علی اور فہیم اشرف بالترتیب 36 اور 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پی ایس ایل 4: اسلام آباد کیخلاف لاہور قلندرز کا عمدہ آغاز

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے