مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

وزیراعظم آ زاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیر بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں جو موقف اٹھا یا قابل تحسین ہے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزار اقبال پر حاضری دی جہاں انہوں نے علامہ اقبال کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے بلوچستان میں مداخلت کر رہا ہے اور سی پیک منصوبہ بھی بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو دونوں ملکوں کو نقصان ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں

, قابض, بھارتی فورسز ,نے, ایک ,اور ,پی ایچ ڈی, اسکالر ,کو ,شہید ,کردیا

قابض بھارتی فورسز نے ایک اور پی ایچ ڈی اسکالر کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے پی ایچ ڈی اسکالر سبزار احمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے