پی ایس ایل 4: اسلام آباد کیخلاف لاہور قلندرز کا عمدہ آغاز

پی ایس ایل 4: اسلام آباد کیخلاف لاہور قلندرز کا عمدہ آغاز

پاکستان سُپر لیگ 4 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور قلندرز نے 11اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 98 رنز بنالیے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ٹائٹل ہولڈر ہے اور لاہور قلندرز ٹائٹل جیتنے کا بے چینی سے منتظر ہے۔ لاہور قلندرز میں اے بی ڈی ویلیئرز بھی موجود ہیں جن کا بیٹ چلتا ہے تو بس چلتا ہی رہتا ہے، ان کے ساتھ کوری اینڈرسن اور ڈیوسچ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ کارلوس بریتھ ویٹ بھی لاہور میں شامل ہیں۔

ان کے ساتھ ہیں پاکستان کے فخر زمان جبکہ بولنگ میں یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی حریف پر بجلی بن کر گریں گے اور ٹیم کی کمان محمد حفیظ کے پاس ہوگی۔

دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ محمد سمیع کی قیادت میں متحد ہے، ان کے نائب ہیں شاداب خان پھر ہر بولرز کے لیے بنیں گے چیلنج لیوک رونکی، حسین طلعت، آصف علی اور کیمرون ڈیلپورٹ بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل یہ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں 6 بار مدمقابل آئیں، 3 مرتبہ اسلام آباد نے میدان مارا تو 2 بار بازی جیتی لاہور قلندرز نے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔

ٹرمپ مطلوبہ رقم نہ ملنے پر جنوبی کوریا پر برہم

یہ بھی پڑھیں

’’نہیں چاہیے 4 رنز واپس لے لیں‘‘

’’نہیں چاہیے 4 رنز واپس لے لیں‘‘

لندن:  انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں بین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے