میں پاکستان, کے, نقطہ نظر, کو سب, کے سامنے ,رکھوں گا

میں پاکستان کے نقطہ نظر کو سب کے سامنے رکھوں گا

اسلام آباد: وزیر خارجہ نے جرمنی کے شہر میونخ روانگی سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میونخ میں گلوبل سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جرمنی روانہ ہو رہا ہوں

اس کانفرنس میں دنیا بھر سے بہت سے ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور سیکیورٹی ماہرین شرکت کرتے ہیں اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر مستقبل کے لیے ایک مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جاتا ہے۔
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ افغانستان پوری دنیا میں اس وقت زیر بحث ہے اور میونخ میں افغان صدر اشرف غنی بھی تشریف لا رہے ہیں جبکہ وہ ایک پینل بات چیت کے دوران افغانستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ میں وہاں پاکستان کی نمائندگی کے لیے جا رہا ہوں اور میں پاکستان کے نقطہ نظر کو سب کے سامنے رکھوں گا۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ اس کے علاوہ امریکی کانگریس کا ایک بڑا وفد، جس میں 9 سینیٹرز اور 10 ہاؤس آف ریپریزینٹیٹو کے اراکین شامل ہیں، وہاں آرہے ہیں، جن سے وہاں ملاقات متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات ایک اہم موڑ میں داخل ہوچکے ہیں اور میری پہلے دن سے کوشش تھی کہ ان تعلقات کو ازسرنو استوار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی, سلامتی, کمیٹی کا, اجلاس طلب

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے