اسٹاک ,ایکس چینج میں, اتار چڑھاو, کے بعدمندی, کے اثرات, غالب رہے

اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاو کے بعدمندی کے اثرات غالب رہے

کراچی: 57فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے9ارب16 کروڑ13 لاکھ 83ہزار 108روپے ڈوب گئے

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کی بینکنگ سیمنٹ ودیگر شعبوں میں خریداری دلچسپی بڑھنے سے کاروبار کے آغاز پرتیزی کے اثرات غالب رہے جس سے ایک موقع پر243پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران میوچل فنڈز کی جانب سے حصص کی آف لوڈنگ نے تیزی مندی تبدیل ہوگئی اور ایک موقع پر111پوائنٹس کی مندی بھی رونماہوئی لیکن اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر خریداری کی وجہ سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔
نتیجتاً کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 52اشاریہ 17پوائنٹس کی کمی سے40544 اشاریہ11 ہوگیا جبکہ کیایس ای30 انڈیکس 15اشاریہ28 پوائنٹس کی کمی سے 19435اشاریہ91، اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 8اشاریہ 16پوائنٹس کی کمی سے19746اشاریہ43 ہو گیاجبکہ کے ایس ای30انڈیکس3اشاریہ84پوائنٹس کے اضافے سے68356اشاریہ80ہوگیا۔
کاروباری حجم منگل کی نسبت 3فیصدکم رہا اور مجموعی طورپر16 کروڑ 2لاکھ 41ہزار 810حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار348کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا ۔

یہ بھی پڑھیں

سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر کم ہوگئی انٹربینک مارکیٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے