بلوچستان ہائی کورٹ, نےبلدیاتی, انتخابات کے لیے, حلقہ بندیوں, سے روک دیا

بلوچستان ہائی کورٹ نےبلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں سے روک دیا

کوئٹہ: جسٹس نذیر احمد لاگو نے ای سی پی کو آئندہ سماعت تک ملتوی کرنے کا حکم دیا جو اب فروری کے آخری ہفتے میں ہو گی

بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شاہ محمد جتوئی نے مذکورہ درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ حلقہ بندیوں سے قبل ہائی کورٹ صوبائی حکومت کو بلدیاتی ایکٹ 2010 میں ترمیم کرنے کی اجازت دے۔
شاہ محمد جتوئی کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ 2017 میں کی جانے والی مردم شماری کے مطابق صوبے کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔
جس کی وجہ سے صوبائی حکومت نے انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں سے قبل بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کی اجازت طلب کی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے اس بات کی اجازت نہیں دی۔
دوسری جانب الیکشن کمشنر بلوچستان غلام سرور خان نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد صوبے میں حلقہ بندیوں کا عمل روک دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یکم فروری سے حلقہ بندیوں کا عمل شروع کیا تھا جسے 14 فروری تک مکمل ہوجانا تھا تاہم عدالت کے حکم کے بعد اسے معطل کردیا گیا‘۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان, میں ہر سال تھیلیسیمیا, کے 2 ہزار, نئےکیسز سامنے, آرہے ہیں

بلوچستان میں ہر سال تھیلیسیمیا کے 2 ہزار نئےکیسز سامنے آرہے ہیں

کوئٹہ: صوبے میں تھیلیسیمیا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک خاندان کے چار افراد بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے