سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو کا ہندو مذہب سے اختلاف سامنے آگیا

سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو کا ہندو مذہب سے اختلاف سامنے آگیا

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے ہندو مذہب سے اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا ہے کہ کوئی گائے کسی کی ماتا (ماں) نہیں ہوسکتی۔

سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ ‘ذرا سوچیے کہ کوئی جانور کسی انسان کی ماتا کیسے ہوسکتی ہے، کیا آپ کے پاس دماغ ہے، یا گوبر بھرا ہوا ہے؟’

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں لوگ بیف (گائے کا گوشت) کھاتے ہیں، میں نے خود بھی کیرالہ میں بیف کھایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں آج بھی نچلی ذات کے افراد سے تعصب برتا جارہا ہے اور پڑھے لکھے لوگ بھی اِس برائی میں مبتلا ہیں۔

رواں برس جنوری میں بھی انہوں نے مودی سرکار کے خلاف بات کرتے ہوئے لوک سبھا الیکشن میں کامیابی کے لیے فسادات کرائے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں انسان گائے کے غلام بن چکے ہیں۔

ایران جاپان تعلقات کے فروغ پر تاکید

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں یہ, واحد درخت ہے جو کسی, فٹبال کلب, کا رکن, بھی ہے

دنیا میں یہ واحد درخت ہے جو کسی فٹبال کلب کا رکن بھی ہے

پیراگوئے:گراؤنڈ میں بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیتے ہوئے اسے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے