بھارتی اداکارہ ماہرہ خان کے حسن کے دیوانے

ممبئی: بھارت میں ایک بار پھر ماہرہ کے حسن کے چرچے جاری ، ماہرہ کو ڈزنی پرنسس قرار دے دیا

ماہرہ خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں گراں قدرخدمات انجام دینے پر ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ایوارڈ تقریب میں ماہرہ آسمانی رنگ کے لباس میں بے حد خوبصورت نظرآئیں۔ ماہرہ کی خوبصورتی کے چرچے بھارتی میڈیا پر بھی چھائے رہے بھارتی میڈیا نے ان کے حسن کی تعریف میں زمین آسمان کےقلابے ملائے۔

ماہرہ خان ہمیشہ ہی اپنے اسٹائل اورخوبصورتی سے اپنے چاہنے والوں کو مسحورکردیتی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے نا صرف ان کے لباس کی تعریف کی بلکہ ان کے ہیئر اسٹائل اورمیک اپ کو بھی بے حد سراہا۔

ماہرہ خان کی فلم "دی لیجنڈ آف مولاجٹ ” کا جتنا انتظار پاکستانی شائقین کو ہے اتنا ہی انتظار ان کے بھارتی مداحوں کو بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سری دیوی کے قتل کی خبروں پربونی کپوربھی بول پڑے

سری دیوی کے قتل کی خبروں پربونی کپوربھی بول پڑے

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے قتل کی خبروں پران کے شوہر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے