جنسی ہراسانی الزامات؛ راجکمار ہیرانی گھر میں قید ہوکر رہ گئے

جنسی ہراسانی الزامات؛ راجکمار ہیرانی گھر میں قید ہوکر رہ گئے

ممبئی: 

 نامور بالی ووڈ ہدایت کار راجکمار ہیرانی خود پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگنے کے بعد گھر میں قید ہوکررہ گئے۔

گزشتہ ماہ ایک خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار راجکمار ہیرانی پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ہیرانی نے انہیں فلم ’’سنجو‘‘ کی شوٹنگ کے دوران 6 ماہ تک ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا۔ توقع کے مطابق راجکمار ہیرانی نے بھی دیگر افراد کی طرح ان الزامات کی تردید کی تھی تاہم جنسی ہراسانی الزامات سامنے آنے کے بعد وہ گھر میں قید ہوکررہ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجمکار ہیرانی کے پڑوسیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے ہیرانی پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگے ہیں انہوں نے گھر سے نکلنا ہی چھوڑدیاہے، وہ صبح کی چہل قدمی کے لیے بھی نہیں جاتے اور ان کا وزن بھی بے حد کم ہوگیا ہے کسی نے بھی انہیں نہیں دیکھا ایسا لگتا ہے جیسے وہ گھر میں نظر بند ہوکر رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایات دی ہیں جن میں ’’پی کے‘‘، ’’سنجو‘‘، ’’تھری ایڈیٹس‘‘ اور’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ شامل ہیں۔

شاہ رخ خان کی امیتابھ بچن سے بدلہ لینے کی دھمکی

یہ بھی پڑھیں

ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کےخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور: ایان علی کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے