سعودی ولی عہد کے دورے سے قبل ان کا سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

سعودی ولی عہد کے دورے سے قبل ان کا سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان سے قبل ان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کی سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم اور ان کے دورے کی کوریج کے لیے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔

سعودی سفیر کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو بڑے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے وزیراعظم ہاؤس میں قیام کا امکان ہے۔

افغان طالبان نے اشرف غنی کی پیش کش مسترد کردی

واضح رہے کہ اسلامی فوجی کے اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں وفد بھی پاکستان کے 2روزہ دورے پر ہے جو  پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے