رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں9 ملزمان گرفتار

کراچی:رینجرز اور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں

پولیس نے یونی ورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کیے، ملزمان کار اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملزمان سے چوری شدہ گاڑی اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے، ملزمان نے مذکورہ گاڑی تھانہ فیروز آباد سے گزشتہ ماہ چوری کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے موٹر سائیکل سہراب گوٹھ کے علاقے سے چوری کی، ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملزمان گاڑیاں چوری کر کے سستے داموں بیچ دیتے تھے، ملزمان پر ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں

رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن سے اسلحہ، مسروقہ سامان، اور منشیات برآمد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

کے الیکٹرک کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کردی گئی

کے الیکٹرک کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کردی گئی

کراچی : بارشوں کے بعد کرنٹ سے ہلاکتیں ہوئیں اور بجلی بھی معطل رہی جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے