یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے تک کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے عوام کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اوریکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات میں 4روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 3روپے 30پیسے جبکہ ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت میں 4روپے تک کمی کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 2روپے 10پیسے سستا ہونے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 80پیسے تک فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یکم اکتوبر سے مٹی کے تیل میں 3روپے 50پیسے کمی کا امکان ہے جس کے لیے وزارت پٹرولیم کی جانب سے سمری 29ستمبر کو وزار ت خزانہ کو بھجوائی جائے گی جسے بعد میں وزیر اعظم منظور کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے اضافہ

ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے اضافہ

دن کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث ڈالر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے