پہلی مرتبہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی

دبئی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر پہلی بار ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔

گرین شرٹس نے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں  4 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 47.3 اوورزمیں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہو سکیں۔

فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے مخالف ٹیم کی جانب سے دیا جانے والا 160 رنز کا ہدف 47 اعشاریہ 2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر سدرہ امین 52 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔

پاکستان ویمن ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے سے بہتر رینکنگ والی ٹیم سے سیریز جیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

لندن: انگلینڈ میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔عالمی کرکٹ کپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے