تاجک گلوکارہ کو آفس میں سالگرہ منانے پرجرمانہ عائد

تاجک گلوکارہ کو آفس میں سالگرہ منانے پرجرمانہ عائد

  تاجکستان کی معروف پاپ سنگر فیروزہ خفی زوا اپنی سالگرہ منانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرنے سے قانون کی گرفت میں آگئیں۔

گلوکارہ کو اپنی سالگرہ گھر کے بجائے آفس کے عملے اور دوستوں کے ہمراہ منانے پر جرمانہ کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی عدالت نے پاپ گلوکارہ کو سالگرہ منانے کے دوران ملکی قوانین کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر 5 ہزار سومونی جرمانہ عائد کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پاپ اسٹار نے ملکی آئین کے آرٹیکل 8 کی خلاف ورزی کی جس کے تحت تہوار، رسومات اور تہنیتی تقریبات صرف گھر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائی جا سکتی ہیں

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ۔یہ قانون شہریوں کے غیر ضروری اخراجات کی روک تھام اور پیسے صرف اہل خانہ پر خرچ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے پاس کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سپر اسٹار ماہرہ خان کی ’’سپر اسٹار‘‘ کامیاب

اداکارہ ماہرہ خان کی فلم سپر اسٹار نے دنیا بھر سے 11 کروڑ سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے