پاکستان, کی تاریخ میں, سعودی عرب کی, سب سے بڑی, سرمایہ کاری

پاکستان کی تاریخ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری

دبئی:اس سرمایہ کاری کے تحت بحیرہ عرب میں واقع اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل گوادر پورٹ پر 10ارب ڈالر کی آئل ریفائنری اور آئل کمپلیکس کی تعمیر ہے جہاں یہ جگہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا بھی مرکزی مقام ہے

سعودی تخت کے وارث اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور ان کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں پرانے تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کئی ماہ س اس اہم دورے کے مندرجات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔
پاکستان کی وزارت خزانہ کے سینئر آفیشل نے کہا کہ اب تک مذاکرات کے نتائج انتہائی مثبت ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔
آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سلسلے میں معاہدوں پر دستخط سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے موقع پر متوقع ہیں۔
گزشتہ ماہ وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان کے بڑے تجارتی پارٹنر تصور کیے جانے والے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو 30ارب ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی, سلامتی, کمیٹی کا, اجلاس طلب

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے