ہسپتال, سے گرفتار, جعلی ڈاکٹروں, کی, تعداد 8 ہوگئی

ہسپتال سے گرفتار جعلی ڈاکٹروں کی تعداد 8 ہوگئی

ملتان: ہسپتال کے چیف سیکیورٹی افسر صباحت شیر خان نے پولیس کو اطلاع دی کہ معائنہ کرنے کے لیے ایک ٹیم نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا جہاں جاوید اقبال نامی ایک شخص وارڈ میں آیا اور خود کو سرجری کا ڈاکٹر بتایا

مذکورہ شخص نے اپنا سروس کارڈ بھی دکھایا تاہم جب ہسپتال کا ریکارڈ دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ ہسپتال کے سرجری ڈپارٹمنٹ میں اس نام کا کوئی ڈاکٹر نہیں۔
مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ خود کو ڈاکٹر بتا کر نشتر ہسپتال کے اسٹاف سے مریضوں کے مفت میڈیکل ٹیسٹ حاصل کرتا تھا اور مریضوں اور ان کی عیادت کرنے والوں کو نجی ہسپتال منتقل کرنے پر آمادہ کرتا تھا جہاں سے وہ کمیشن حاصل کرتا تھا۔
نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نے جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایک نگراں کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بہت جلد, اسلام آباد, کی طرف, لانگ مارچ کریں, گے

بہت جلد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے

چکوال: مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قوم کو نااہل ٹولے سے نجات دلانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے