رینجرزکااورنگی ٹاؤن میں چھاپہ

رینجرز نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاﺅن میں واقع علی گڑھ سیکٹر کے قریب چھاپا مارا جہاں سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد ہوا۔چھاپہ پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندھی پر مارا گیا تھا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکان میں کھدائی کے بعد سیاسی جماعت کا بڑی تعداد میں مدفن اسلحہ برآمد کر لیا۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں کلاشنکوف،ایٹ ایم ایم،سیون ایم ایم رائفل،تیس بور،نائن ایم ایم پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسلحہ بڑی دہشت گردی کی کاروائی کے لیے ڈمپ کیا ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ کاشف ڈیوڈ،اجمل پہاڑی اور رئیس ماما نے چھپایا تھا۔اسلحہ شہر میں بڑی کارروائی کے لئے چھپایا گیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں

منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا

منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی کے درمیان ہونے والے چاند گرہن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے