کراچی کے علاقے کورنگی سے 2بھتہ خور گرفتار،اسلحہ بر آمد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے 2 بھتہ خوروں کو گرفتارکرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گارمنٹس فیکٹری کے مالک سے بھتہ طلب کیا اور3 فروری کو فیکٹری کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی تھی۔گرفتار بھتہ خوروں میں آصف شاہ اور عامر حسین شامل ہیں جبکہ ملزم آصف شاہ قتل سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعدد واداتوں میں مطلوب ہے۔دونوں ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں

25 مئی سے 27 مئی, تک کراچی میں ہیٹ ویو, جاری رہنے, کا خدشہ

25 مئی سے 27 مئی تک کراچی میں ہیٹ ویو جاری رہنے کا خدشہ

کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25 مئی سے 27 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے