وزیرِ اعظم عمران خان, آج ایک, روزہ دورے پر, دبئی روانہ

وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ

اسلام آباد: پی ایم ہاؤس سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج دبئی کے ایک روزہ دورے پر جائیں گے

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
دبئی دورے کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کی تقریب سے خطاب کریں گے، وزیرِ اعظم عالمی حکومتی سربراہی اجلاس کے عالمی مقررین میں شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان نالج اکانومی، مصنوعی ذہانت اور مستقبل میں ترقی کے مواقع کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔
وزیرِ اعظم دبئی میں ہونے والے سربراہی اجلاس سے خطاب میں خوش حال اور مضبوط پاکستان کا وژن اجاگر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین, سے زمین تک مار کرنے, والے بیلسٹک میزائل, شاہین ٹو کا, کامیاب تجربہ

زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

راولپنڈیڈی: جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شاہین ٹوبیلسٹک میزائل 1500 کلو میٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے