ریسلر بیکی لنچ آپے سے باہر ، ٹرپل ایچ کو تھپڑ مار دیا

واشنگٹن : خاتون ریسلر بیکی لنچ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے عہدیدار کو تھپڑ مار دیا۔

تفصیلات کے مطابقٹرپل ایچ ڈبلیو ڈبلیو ای کے عہدیدار کی حیثیت سے رنگ سائڈ پر موجود تھے, ریسلر کی جانب سے یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسٹیفنی میکموہن نے بیکی لنچ کو معطل کیا

ریسلر بیکی لنچ  اپنی انجری کے علاج کیلئے ڈاکٹر کے پاس جانے کو تیار نہیں ہوئیں,معطلی کا اعلان سن کر بیکی لنچ نے ٹرپل ایچ سے کوئی بات کئے بغیر اسے تھپڑ دے مارا جس کی ٹرپل ایچ سمیت کسی کو توقع نہیں تھی.

یہ 2 روز کے دوران بیکی لنچ کی جانب سے ڈبلیو ڈبلیو ای عہدیداروں پر دوسرا حملہ تھا، اس سے قبل بیکی لنچ نے کمپنی کی چیف برانڈ آفیسر اسٹیفنی میکموہن پر حملہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پوری زندگی کین ولیمسن سے معافی مانگتا رہوں گا، بین اسٹوکس

پوری زندگی کین ولیمسن سے معافی مانگتا رہوں گا، بین اسٹوکس

ورلڈ کپ فائنل میں اپنی شاندار کارکردگی سے انگلینڈ کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے