عمران خان مسلسل ناکامیوں کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں : زعیم قادری

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان  اورنوازجانثارفورس  کے سربراہ زعیم قادری  نے کہاہےکہ  عمران خان مسلسل ناکامیوں کے  بعد ذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں وہ گھر جہاں  ہماری بیٹی مریم نوازرہتی ہیں ،اس گھر کی حفاظت نوازشریف کے جیالوں کافرض ہے۔

لاہورپریس کلب میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے  زعیم قادری کاکہناتھاکہ عمران خان صاحب نے کہا تھاکہ وہ میاں صاحب کے گھر نہیں جائیں گے،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے لاہوریوں کو رنگ باز کہا،زعیم قادری نے کہاکہ  عمران خان صاحب ایسی باتیں سیاسی صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہیں۔عمران خان سے درخواست ہےکہ  ہمیں مجبور نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ وزیرا عظم کا نام پانامہ لیکس میں شامل نہیں ہے لیکن  کون ہے جس کی  عمران خان  کےہاتھوں عزت محفوظ ہے۔

عمران خان صاحب کو 25 تاریخ تک کا وقت دے رہے ہیں کہ  احتجاج کی جگہ کا تعین کر دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ  قوم نے آج وزیر اعظم کو تیسری بار منتخب کیا ہے، عمران خان جلتے ہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ نوازشریف کے چاہنےوالے ان کی تکریم اورگھر کی حفاظت کرناجانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے

کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے

رحیم یار خان:  ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے