میں, نے رنبیر, جیسا بہترین, اور, حقیقی اداکار, نہیں دیکھا

میں نے رنبیر جیسا بہترین اور حقیقی اداکار نہیں دیکھا

عالیہ بھٹ اس وقت اپنی نئی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں

فلم کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے رنبیر اور ان کے اہلخانہ کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اُن لوگوں کی کمپنی بہت انجوائے کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ ایک دوست کی طرح ہیں جبکہ رشی کپور کا اپنا ایک دلچسپ انداز ہے، جو بہت محظوظ کرتا ہے۔
جب عالیہ سے رنبیر کپور کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں نے رنبیر جیسا بہترین اور حقیقی اداکار نہیں دیکھا، یہ میں اس لیے نہیں کہہ رہی کیونکہ مجھے وہ پسند ہیں بلکہ ان کی شخصیت اور اداکاری سے ہر کوئی ہی متاثر ہے‘۔
وہ بہت نرم مزاج اور بے فکر رہتے ہیں، لیکن جب سیٹ پر ہوتے ہیں تو ان کی تمام تر توجہ کام پر ہوتی ہے اور اس کے علاوہ وہ کہیں اور دھیان نہیں دیتے‘۔
عالیہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے عام طور پر اپنے ڈائیلاگز جلدی یاد ہوجاتے ہیں اور میں پرفارمنس دیتے ہوئے اپنی لائنز نہیں بھولتی لیکن جب میں رنبیر کو دیکھتی ہوں تو اُس وقت میں اپنے ڈائیلاگز بھول جاتی ہوں کیونکہ رنبیر جب بھی کوئی تاثر دیتے ہیں تو میں انہیں دیکھتی رہ جاتی ہوں، ان کی آنکھوں میں بہت سچائی اور سادگی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

کراچی:  اداکار شان شاہد روپے کی ریکارڈ بے قدری کی وجہ سے ڈالر کے بائیکاٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے