کیس, کے اہم, چشم دید گواہ ,کو لاپتہ کردیا گیا

کیس کے اہم چشم دید گواہ کو لاپتہ کردیا گیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار اور دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت ہوئی تو تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان احمد خان حاضر ہوئے

انہوں نے عدالت میں تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ کیس کے اہم چشم دید گواہ کو لاپتہ کردیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان انتہائی سفاک، چالاک، بااثر اور طاقتور افسران رہے ہیں، انہوں نے واقعہ کے واحد چشم دید گواہ کو لاپتہ کرادیا، ملزمان کے اثرورسوخ کے باعث وہ چشم دید گواہ پہلے ہی منحرف ہو چکا تھا۔
ڈاکٹر رضوان نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ملزمان کے اثرورسوخ کا منہ بولتا ثبوت ہے، اگر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ نہ کی گئیں تو سب گواہ منحرف ہوسکتے ہیں، یہ لوگ گواہوں کو ڈرا دھمکا کر بیان بدلنے پر بھی مجبور کرسکتے ہیں۔
انتہائی موثر ڈیجیٹل شہادتوں سے ملزمان کو سزا ممکن ہے، عدالت راؤ انوار و دیگر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے سے متعلق مناسب حکم صادر فرمائے۔ نقیب اللہ محسود کے والد نے ہائی کورٹ میں راؤ انوار اور دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ان ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی, کے چیئرمین, خورشید جمالی, گرفتار

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی گرفتار

کراچی: نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تینوں افراد پر سندھ ٹرانسمیشن اینڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے