مودی پاکستان میں ہونیوالی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، بھارتی میڈیا

نئی دلی: بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی رواں سال پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعظم نریندر مودی نے رواں سال نومبر میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ نئی دلی اس بات کی منصوبہ بندی کررہا ہے کہ بھارت کی نمائندگی کے لئے وزارتی سطح کا وفد سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان بھیجا جائے۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے سے بہت پہلے کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے نتیجے میں 17 فوجی ہلاک اور20 زخمی ہوگئے تھے اوراس کے بعد بھارت نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا جس کے بعد  بھارت کی عسکری وسیاسی قیادت پاکستان پر محدود پیمانے پر حملے کی باتیں کررہی ہیں جب کہ  دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں کی ملکیت سے متعلق رویہ تبدیل کردیا

نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں کی ملکیت سے متعلق رویہ تبدیل کردیا

نیوزی لینڈ: کرائسٹ چرچ سانحے کے بعد ہتھیاروں سے متعلق قوانین کی اصلاحات کے دوسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے