دی کوئین آف جھانسی‘, کو بولی وڈ شخصیات ,کی جانب سے, پروموٹ نہ کرنے پر اپنے, غصے کا, اظہار

دی کوئین آف جھانسی‘ کو بولی وڈ شخصیات کی جانب سے پروموٹ نہ کرنے پر اپنے غصے کا اظہار

اداکارہ نے ایک ایونٹ کے دوران بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بولی وڈ کی ایک ایک شخصیت کو بےنقاب کرکے ان کی اصلیت سامنے لائیں گی

کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ ’میری فلم کی تشہیر سے مجھے کیا فائدہ ملے گا، میں 31 سالہ فلم ساز ہوں جسے 3 نیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں، یہ لوگ مجھے کیا پروموٹ کریں گے، یہ لوگ خود کو پروموٹ کرلیں بڑی بات ہے، لیکن جو رانی آف جھانسی ہیں وہ کیا میری چاچی ہیں؟ وہ آپ کی بھی اتنی ہی ہیں جتنی میری ہیں‘
میرے خلاف گینگ بنائی ہوئی ہے کہ میں نے اقرباپروری کے خلاف کیوں آواز اٹھائی، ان لوگوں کو شرم نہیں آتی، میرے پیچھے پڑے ہیں، مجھے تو ان لوگوں کے ساتھ کام ہی نہیں کرنا اور یہ بات میں ان کے منہ پر کہہ چکی ہوں‘
ایک بات تو پکی ہوگئی ہے، کہ اب تک میں ان لوگوں کے خلاف چھوٹے چھوٹے بیانات دیتی تھی لیکن اب تو میں ان کے پیچھے پڑ جاؤں گی، ان کی ایسی کی تیسی کردوں گی، ان سب کو بےنقاب کروں گی، میرے خلاف گینگ بنا کر ان لوگوں نے مصیبت کو خود دعوت دی ہے‘۔
اپنی فلم کوئین آف جھانسی کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ’میں نے اس فلم کی ہدایت کاری میں ایک پیسہ نہیں لیا، اپنا ایک سال دیا، دو فلمیں چھوڑی جن کا بجٹ ہی 20 کروڑ روپے سے اوپر تھا‘۔
کنگنا رناوٹ کی فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ رواں سال جنوری میں ریلیز ہوئی، جسے مثبت ریویوز ملنے کے ساتھ ساتھ باکس آفس پر کامیابی بھی ملی۔
اس فلم کی ہدایات کرش دے رہے تھے، تاہم انہوں نے فلم کو بیچ میں چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد کنگنا رناوٹ نے خود اس فلم کی ہدایات دی۔
اس کے بعد اداکار سونو سود نے بھی فلم کو پیچ میں چھوڑ دیا، جس پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک وقت میں دو ہدایت کاروں کے ساتھ کام نہیں کرسکتے، جبکہ کنگنا رناوٹ نے اداکار پر الزام لگایا تھا کہ وہ خاتون ہدایت کار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔
فلم کی ریلیز کے بعد فلم کے کئی اداکاروں نے بھی کنگنا رناوٹ پر ان کے کردار کو کم کرنے کا الزام لگایا تھا، اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جن کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا ان کا نام اس فلم سے بنا اور وہ اب بھی ایسی باتیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پلوامہ حملہ، انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی

پلوامہ حملہ، انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی

  ممبئی:  بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرنے بھی پاکستان کی حمایت پرنوجوت سنگھ سدھو کے لیے دل کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے