پندرہ مرغیاں چرانےوالاغریب, جیل میں ہےاورپندرہ سو ارب, چرانےوالا, چیئرمین, پی اے سی بن گیا

پندرہ مرغیاں چرانےوالاغریب جیل میں ہےاورپندرہ سو ارب چرانےوالا چیئرمین پی اے سی بن گیا

اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1985 کے بعد جو نظام رہا، اس سے مڈل کلاس متاثر ہوئی، پی ٹی آئی نے نوجوانوں، مڈل کلاس کے مسائل اجاگر کیے، مڈل کلاس اس وقت تکلیف میں ہے،ریلیف دینے کی پوزیشن میں نہیں

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں بھٹواورعمران خان کی تحریک نےاہم کردار ادا کیا، ہماری تحریک بدعنوانی کےخاتمے،میرٹ کےفروغ پرمبنی تھی، عمران خان نے پاکستان کے لوگوں کوشعور دیا ، ہماری کل آمدنی5.5 ٹریلین ہے، گزشتہ حکومت نے قرضے لئے ، ملکی اثاثےگروی رکھوا دیے۔
وزیراطلاعات نے کہا تحریک انصاف کے126 دن کےدھرنے نے نئے پاکستان کا پیغام دیا، پاکستان سے دو پارٹی سسٹم کا کلچر ختم کیا گیا ، پاکستانی عوام دو سیاسی جماعتوں میں پھنسے ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ10 سال میں ملکی معاشی صورتحال تباہ کر کے رکھ دی، عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم کی، ان کے پاس اب کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے